اسلام آباد: راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کو 9 مئی کے فسادات سے متعلق 12 معاملوں میں ضمانت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ خبر عمران خان کے لیے دوہری خوشخبری ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ 266 میں سے تقریباً 250 سیٹوں کے غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ تقریباً 100 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جو کہ پی ایم ایل-این اور پی پی پی کے مقابلے زیادہ ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پی ایم ایل-این کو 73 اور پی پی پی کو 54 سیٹیں ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ بقیہ سیٹیں دیگر پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو ملی ہیں۔ حالانکہ نواز شریف نے ایک اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور عمران خان سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود اکیلے پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بہرحال، 9 مئی کے فسادات سے متعلق جہاں عمران خان کو 12 معاملوں میں ضمانت مل گئی ہے، وہیں ان کے قریبی اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 13 معاملوں میں ضمانت ملی ہے۔ عمران خان کو آرمی میوزیم پر حملوں سے متعلق معاملہ میں بھی ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت نے سبھی 12 معاملوں میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ پر ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔
No Comments: