قومی خبریں

خواتین

جنگ کے باعث میک ڈونالڈز بائیکاٹ کی مہم سے متاثر

فاسٹ فوڈ چین کے بارے میں غلط معلومات سے کاروبارپراثر پڑنے کااعتراف

نئی دہلی : میک ڈونالڈز کو یہ اب یہ احساس ہو رہا ہے کہ حماس ۔اسرائیل جنگ کے باعث بائیکاٹ کی مہم کا کاروبار پر زبردست اثر پڑا ہے۔واضح ہو کہ حماس ۔اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل حامی موقف کی وجہ سےمیک ڈونالڈز کا بائیکاٹ ہو رہا ہے جس کا اب نمایا ں اثر نظر آرہا ہے ۔یہ مہم کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ مبینہ مالی تعلقات کی بنیادپر بھی جاری ہے۔جمعرات کوسی ای او کرس کیمپزنسکی نے تسلیم کیا کہ مشرق وسطیٰ اور خطے سے باہر کے کچھ ممالک میں کمپنی کا کاروبار اسرائیل-حماس تنازعہ اور فاسٹ فوڈ چین کے بارے میں ‘غلط معلومات سے متاثر ہوا ہے۔
کیمپزنسکی نے ایک لِنک ڈین پوسٹ میںکہا ہے کہ “ہر ایسے ملک میں جہاں ہم کام کرتے ہیں، بشمول مسلم ممالک میںمیکڈونالڈ کی فخر کے ساتھ مقامی آنرآپریٹرز کے ذریعے نمائندگی کی جاتی ہے جو اپنے ہزاروں ساتھی شہریوں کو ملازمت دیتے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے انتھک محنت کرتے ہیںتاہم”انہوں نے میکڈونلڈز جیسے برانڈز کے ارد گرد کی غلط معلومات کو بھی “مایوس کن قرار دیا۔قابل ذکر ہے کہ نہ صرف میکڈونالڈز بلکہ دیگر مغربی برانڈز بھی ہیں جو مشرق وسطیٰ کے ممالک اور مشرق وسطیٰ سے باہر دیگر خطوں میں بائیکاٹ کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *