قومی خبریں

خواتین

کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے کہا ڈریں نہیں ، محتاط رہیں

نئی دہلی : مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے بدھ کے روز کورونا کے بڑھتے کیسز اور سانس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریاستوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منڈاویا نے کہا کہ ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، گھبرانے کی نہیں۔اس میٹنگ میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزرائے صحت اور افسران سمیت کئی لوگ شامل ہوئے۔ اس دوران طبی سہولیات اور تیاریوں کے ساتھ ہی کورونا انفیکشن کی روک تھام کی ترکیبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو بہل، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال اور آئی سی ایم آر کی سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے بھی شرکت کی۔
کووڈ-19 پر ہوئی جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ ’’یہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔ ساتھ ہی پوری طرح حکومتی نظریہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔ ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال کی تیاری، نگرانی بڑھانے اور لوگوں کے ساتھ اثردار مواصلات کے ماک ڈرل کے ساتھ تیار رہنا اہم ہے۔ ہر تین ماہ میں ایک بار سبھی اسپتالوں میں ماک ڈرل کی جانی چاہیے۔ منڈاویا نے یہ بھی کہا کہ ’’میں ریاستوں کو مرکز کی طرف سے سبھی طرح کی حمایت کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ صحت کسی بھی طرح سے سیاست کا شعبہ نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *