Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعيدکی 16 دسمبر کو ہندوستان آمد

علاقائی استحکام کے لیے مستقبل میں تعاون کی راہیں تلاش کرنادورے کا مقصد

نئ دہلی : عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعيد 16 دسمبر کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ہندوستان آئیں گے۔ ایک اور بڑی بات یہ ہے کہ اسرائیل حماس ۔ جنگ کے بعد خلیجی خطے کے کسی اعلیٰ رہنما کا یہ پہلا دورہ ہند ہوگا۔ دورے کا مقصد علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے مستقبل میں تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق، ہیثم بن طارق آل سعيد، صدر دروپدیتی مرمو کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہندوستان اور سلطنت عمان کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔اس سے علاقائی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہندوستان اور عمان کے درمیان مستقبل کے تعاون کو تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *