قومی خبریں

خواتین

پیر کودہلی میں ہلکی بارش کا امکان

کم از کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا

نئی دہلی: دہلی کے موسم نے کروٹ لینی شروع کردی ہے ۔ اتوار کو دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔ آنے والے دو دنوں میں نیشنل کیپیٹل ریجن (دہلی این سی آر ریجن) میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسم کے لحاظ سے پیر اور منگل کافی اہم ہیں۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح کہا کہ آسمان دن بھر ابر آلود رہے گا۔ پیر کو ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ دہلی این سی آر ریجن میں بارش کی وجہ سے منگل سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ سردی بڑھنے کے امکان کے پیش نظر لوگوں سے الرٹ رہنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق اتوار کی صبح 8.30 بجے ہیومیڈیٹی 93 فیصد رہی ۔ محکمہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بارش کے باعث 28 نومبر بروز منگل سے دھند چھائی رہ سکتی ہے جو دسمبر کے پہلے ہفتے تک رہ سکتی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اس مرتبہ دہلی میں سردی اچانک نہیں بڑھے گی بلکہ آہستہ آہستہ پورے علاقے کو لپیٹ لے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *