قومی خبریں

خواتین

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج فاطمہ بی بی کا انتقال

فاطمہ بی بی تمل ناڈو کی گورنر اور قومی انسانی حقوق کمیشن کی رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی تھیں

ترواننت پورم: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج فاطمہ بی بی کا جمعرات کے روز کیرالہ کے کولم کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا، ان کی عمر 96 سال تھی۔ فاطمہ بی بی تمل ناڈو کی گورنر اور قومی انسانی حقوق کمیشن کی رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی تھیں۔ فاطمہ بی بی 1992 میں سپریم کورٹ کی جج کے عہدے سے سبکدوش ہوئی تھیں۔
کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے جسٹس فاطمہ بی بی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج اور تمل ناڈو کی گورنر کے طور پر ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔وینا جارج نے ایک بیان میں کہا، ’’فاطمہ بی بی ایک بہادر خاتون تھیں جن کے نام بہت سے ریکارڈز ہیں۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں یہ دکھایا کہ مضبوط قوت ارادی اور مقصد کی سمجھ کے ساتھ کسی بھی منفی صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *