قومی خبریں

خواتین

دہلی/این سی آر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

شہر میں سی این جی کی قیمت اب 74.59 روپے فی کلو سے بڑھ کر 75.59 روپے فی کلو ہو گئی

نئی دہلی :آج سے دہلی میں سی این جی کی قیمت 74.59 روپے فی کلو سے بڑھ کر 75.59 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا، غازی آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج یعنی 23 نومبر 2023 سے ہو گیا ہے۔گوتم بدھ نگر، نوئیڈا میں سی این جی کی قیمت 80.20 روپے فی کلو سے بڑھ کر 81.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ جبکہ گریٹر نوئیڈا میں یہ 79.20 روپے سے بڑھ کر 80.20 روپے میں دستیاب ہوگی۔ دہلی سے متصل غازی آباد کی بات کریں تو یہاں بھی اس کی قیمت اب 79.20 روپے کے بجائے 80.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے اور یہی شرح ہاپوڑ میں بھی ہوگی۔ ریواڑی میں سی این جی کی قیمت اب تک 82.20 روپے فی کلو گرام تھی، جو بڑھ کر 81.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
سال 2023 میں سی این جی کی قیمتوں میں لگاتار دوسرا اضافہ ہے، تاہم آئی جی ایل نے جولائی کے مہینے میں اس کی قیمتوں میں کمی بھی کی تھی۔ دراصل مرکزی حکومت نے جولائی میں سی این جی کی قیمت کے تعین کے معیارات میں تبدیلی کی تھی۔ اس کی وجہ سے دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سی این جی کی قیمت میں بڑی گراوٹ آئی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی این جی کو گاڑیوں میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *