قومی خبریں

خواتین

تلنگانہ مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کانگریس کی حمایت کا اعلان

تنظیم نے مسلمانوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ کرنےاور اپنی طاقت دکھانے کی اپیل کی

حیدرآباد:تلنگانہ مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تلنگانہ مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اس اعلان کے مطابق کمیٹی نے آئندہ اسمبلی انتخاب میں ریاست کے سبھی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس کے حق میں ووٹ کریں اور اپنی طاقت دکھائیں۔ کمیٹی کا ماننا ہے کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو پھر جے اے سی کے مسلم منشور میں شامل وعدوں کو نافذ کرنے کا دباؤ کانگریس پر بنانے میں وہ اہم کردار ادا کرے گی۔
جے اے سی کے ریاستی کنوینر سید سلیم پاشا اور شریک کنوینر شیخ یوسف بابا کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخاب میں کمیٹی کا رخ کس طرف ہوگا، یہ اس بات پر منحصر کرے گا کہ کانگریس حکومت مسلم طبقہ کے تئیں کیے اپنے وعدوں کو کتنی شدت کے ساتھ پورا کرتی ہے۔ کمیٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی کی اقلیتی اعلامیہ مسودہ کمیٹی نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ انھوں نے مسلم جے اے سی کے منشور میں شامل 8 مطالبات کو اپنے اقلیتی اعلامیہ میں شامل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 11 نومبر کو جے اے سی کی ریاستی کمیٹی اور ضلع کمیٹیوں کے سربراہان کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس دوران بتایا گیا تھا کہ بیشتر لوگوں کا رجحان کانگریس پارٹی کی طرف ہے۔ ایسے میں کانگریس کی حمایت کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *