بیت المقدس: بوند بوند کو ترستے فلسطینوں پر اللہ نے اپنی رحمت برسا دی، فلسطینی بچے بارش دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے اور بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بے رحم صہیونیوں نے غزہ والوں کا پانی بند کیا تو اللہ نے اپنی رحمت برسادی،غزہ میں برسات سےموسم خوشگوارہوگیا، تباہ حال غزہ میں ابرکرم نے نئی جان پھونک دی۔بوند بوند کو ترستے فلسطینی بچے بارش دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے اور بارش نے جنگ سے خوفزدہ بچوں کے چہروں کی رونقیں لوٹا دیں۔ننھے بچےگلیوں میں نکل آئے، بارش میں کھیلے کودے اور اللہ کا شکرادا کیا جبکہ پانی سے محروم غزہ والوں نے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا۔خیال رہے غزہ پراسرائیل نے39دن سےپانی بندکررکھا ہے اور فلسطینی اب موت کے ساتھ پیاس سے لڑنے پرمجبور ہوگئے، اسپتالوں میں بھی پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور پانی نہ ملنےسے نوزائیدہ بچے اور زخمی بلک رہے ہیں۔
بارش کے کچھ منفی اثرات سامنے آنے کی بھی خبریںہیںفلسطین کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک خیمے میں رہنے والے ایک فلسطینی خاندان کی فوٹیج نشر کی ہے۔جس میں فلسطینی خاتون نے کہا کہ خیمے میں موجود ہر چیز گیلی ہو گئی، یہاں تک کہ بچوں کے کپڑے بھی۔ ہمارے پاس کپڑے بدلنے اور پہننے کے لیے کوئی امکانات موجود نہیں۔”فلسطینی خاتون نے اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیلے کپڑوں کی وجہ سے بچے بیمار ہو جائیں گے، انہوں نے جو چادریں پہنی تھیں وہ بھی بھیگی ہوئی ہیں۔
No Comments: