قومی خبریں

خواتین

محمد شامی کا ہندوستان کی کا میابی میں یادگار رول

ریکارڈ اعدادوشمار کے ساتھ یادگار رول کیلئے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا

ممبئی : ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ہندوستان نے 397/4 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا جس میں ویراٹ کوہلی نے 117 اور شریاس ایر نے 105 رنز بنائے۔ کوہلی کی یہ 50 ویں ونڈے انٹرنیشنل سنچری ہے جس کے ساتھ سچن تنڈولکر کا 49 سنچریوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ قبل ازیں روہت شرما نے ٹاس جیت کرتیزرفتار 47 رنز بنائے۔ دیگر اوپنر شبھ من گل کا اسکور ریٹائرڈ ہرٹ کے ساتھ 80 ناٹ آوٹ رہا۔ لوکیش راہول نے 39 ناٹ آوٹ بنائے۔ جوابی اننگز میں تیسری وکٹ کیلئے کیپٹن کین ولیمسن (69) اور ڈارل مچل (134) کے درمیان 181 رنز کی پارٹنر شپ کے سواء کیوی بیاٹرس زیادہ مزاحمت نہیں کر پائے۔ پوری ٹیم 327 پر آوٹ ہوگئی۔ محمد شامی نے 7/57 کے ریکارڈ اعدادوشمار کے ساتھ ہندوستانی کامیابی میں یادگار رول ادا کیا۔ انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ جمعرات کو دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان مقرر ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *