نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور بنایا۔ وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر سنچری بنا کر ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا لیجنڈ سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 397 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ہے۔
وراٹ کوہلی نے سنچری بنانے کے بعد اپنے جذبات کو سب کے ساتھ شیئر کیا۔ ہندوستان کی اننگز کے خاتمے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں بہت ہی زیادہ الگ محسوس کر رہا ہوں۔ وہ عظیم شخصیت خود آئی اور مجھے اس خاص کامیابی پر مبارکباد دی۔ وہ میرے پاس آئے ۔ یہ سنچری مجھے خواب جیسی لگ رہا ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جس پر یقین کرنا بہت مشکل لگتا ہے
ہندوستان بڑے شان سے عالمی کپ 2023 کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنوں سے یادگار شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔ ویسے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں، خصوصاً ڈیرل مشیل (119 گیندوں پر 134 رن) نے بھرپور جدوجہد کی، لیکن ہندوستان کے ذریعہ دیے گئے 398 رنوں کے ہدف کا دباؤ بہت بڑا تھا جسے حاصل کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ پہلے ہندوستانی بلے بازوں نے طوفانی بلے بازی کر 50 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 397 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا، اور پھر جب گیندبازی کی باری آئی تو محمد سمیع کا طوفان آیا جس نے 7 شکار کر نیوزی لینڈ کی ہر کوشش کو ناکام کر دیا۔
No Comments: