قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی جارحیت کے خلاف واشنگٹن سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

مظاہرین نے نعرے لگائے کہ جنگ بندی نہیں تو ووٹ بھی نہیں، بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے۔

واشنگٹن: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ امریکہ کا دارالحکومت فلسطینیوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، مظاہرین نے نعرے لگائے کہ جنگ بندی نہیں تو ووٹ بھی نہیں، بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں اب تک کے سب سے بڑے احتجاج میں مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکی شہر نیو یارک میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کرکے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔احتجاج میں مظاہرین نے فلسطین کو آزاد کرو اور اسرائیل دہشت گردریاست کے نعرے لگائے اور احتجاج کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے گرد سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔
ادھر برطانیہ میں بھی سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لندن کے پکاڈلی سرکس پر دھرنا دیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، دھرنا دینے پر لندن پولیس کی جانب سے 29 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ پیرس میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مارچ کیا جبکہ برلن مظاہرے میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔امریکہ کا دارالحکومت فلسطینیوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، جہاں ’جنگ بندی نہیں تو ووٹ بھی نہیں‘ اور ’بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے‘ کے نعروں کی گونج سنائی دی۔وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں اب تک کے سب سے بڑے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔وائیٹ ہاؤز کے دروازہ کو بھی لال رنگ کردیا گیا۔ ایک شخص نے بینجمن فرینکلن کے مجسمے کو بھی فلسطینی مفلر پہنا دیا، فلسطینیوں سے یک جہتی کیلیے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مظاہرین کا سمندر اْمڈ آیا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیویارک، لندن، پیرس، برلن، اوسلو اور بیونس آئرس سمیت دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں مظاہرے کیے گئے۔
ادھر اسرائیل میں ہزاروں افراد اپنے ہی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے نیتن یاہو کی رہائش گاہ تک پہنچ گئے اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مظاہرین کا سمندر امڈ آیا۔ نیویارک، لندن، پیرس، برلن، اوسلو اور بیونس آئرس سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کے دارالحکومتوں میں مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا۔ آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ایران، قطر اور عراق میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں ارجنٹینا، چلی اور وینزویلا میں بھی احتجاج کیا گیا۔اسرائیل میں ہزاروں افراد اپنے ہی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔اسرائیل مظاہرین مقبو ضہ بیت المقدس میں رکاوٹیں توڑتے ہوئے نتن یاہو کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے آج 30 ویں روز بھی جاری رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *