جے پور:راجستھان کے سابق ایم پی کرنل سونارام چودھری نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ کر پھرے سے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سورنیم چترویدی نے کہا کہ چودھری کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے راجستھان انچارج سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے ریاستی کانگریس کمیٹی کے وار روم جے پور میں پارٹی اسکارف پہنا کر پارٹی کی رکنیت دلائی۔مسٹر چترویدی نے کہا کہ ان کے علاوہ بی جے پی سے اسمبلی الیکشن لڑچکے کھینوسر اسمبلی حلقہ کے لیڈر بھاگیرتھ سنگھ مہاریہ، باڑی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی لیڈر پرشانت سنگھ پرمار اور ناواں اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے بھائی دارا سنگھ چودھری نے کانگریس پارٹی میں رکنیت لی۔
رندھاوا نے کانگریس میں آنے پر ان سب کا خیر مقدم کیا۔ شامل ہونے والے لیڈروں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کی طرف سے کئے گئے عوامی فلاحی کاموں سے ریاست کے عوام کو فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ متاثر ہوکر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔
No Comments: