قومی خبریں

خواتین

لال قلعہ میں منعقد دسہرہ تقریب میں سونیا گاندھی کی شرکت

برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت کے لیے کمان سے تیر چلا کر راون کا پتلا جلایا

نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے آج دہلی کے لال قلعہ میں نوشری دھارمک رام لیلا کمیٹی کے ذریعہ منعقدہ دسہرہ تہوار میں شرکت کی۔ انہوں نے برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت کے لیے کمان سے تیر چلا کر راون کا پتلا جلایا۔ راون دہن سے پہلے، سونیا گاندھی نے بھگوان شری رام اور ماتا سیتا کے لباس میں ملبوس فنکاروں کو وجے تلک لگایا۔ اس موقع پر کانگریس نے کہا کہ دسہرہ کا یہ مقدس تہوار ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب ہوتا ہےاورسچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔
دہلی کے علاوہ اترپردیش ،مدھیہ پردیش ،بہاراور دیگر ریاستوں میں بھی آج برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت کے لیے راون کے پتلے جلائے گئے اور یہ پیغام دیا گیا کہ سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب ہوتا ہےاور سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لال قلعہ میں لو کش رام لیلا کمیٹی کی تقریب میں ‘راون دہن کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *