غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں تیزی کے اعلان کے بعد حماس نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر رات گئے اسرائیلی حملوں میں تقریباً 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ۔ کل رات اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں مزید 55 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔حکومت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ترجمان اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں میں اضافے کے اعلان کے بعد چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 30 سے زائد مکانات کو تباہ کر دیا گیا۔شام کے سرکاری میڈیا نے عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شام کے 2 اہم ہوائی اڈے غیرفعال ہوگئے ہیں۔ وزارتِ نقل و حمل نے پروازوں کو اللاذقیہ کی جانب موڑ دیا ہے۔ صبح اسرائیل کے فضائی حملے میں دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دمشق کے ہوائی اڈے پر ایک شہری کی موت واقع ہوگئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
فلسطینیوں نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ سے جنوب میں منتقل ہونے کے لیے نئی وارننگز موصول ہوئی ہیں، ساتھ میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ وہیں رہے تو انہیں ایک ’دہشت گرد تنظیم‘ کا ہمدرد سمجھا جائے گا۔میڈیاکے مطابق یہ پیغام گزشتہ روز سے غزہ کی پٹی میں موجود تمام لوگوں کو اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے نام اور لوگو کے ساتھ پمفلٹس اور موبائل فون آڈیو پیغامات کے ذریعے بھیجا گیا۔پمفلٹ میں لکھا تھا کہ ’غزہ کے رہائشیوں کے لیے فوری انتباہ! وادی غزہ کے شمال میں آپ کی موجودگی آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، جو کوئی بھی شمالی غزہ سے جنوب میں نہ جانے کا فیصلہ کرے گا اسے ایک دہشت گرد تنظیم کا حامی سمجھا جائے گا‘۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں طے شدہ زمینی کارروائی سے قبل حملے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان جنرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ اسرائیل اب (غزہ پر) بمباری کو تیز کرے گا تاکہ زمینی حملے کے دوران اپنے فوجیوں کو درپیش خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آج سے ہم حملوں کو تیز کر رہے اور خطرے کو کم کر رہے ہیں۔
No Comments: