قومی خبریں

خواتین

چھ روز سے غزہ کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں ملا۔اقوام متحدہ

اسرائیل کی کڑی ناکہ بندی کے نتیجے میں انسانی بحران المیے میں تبدیل

نیویارک:فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ پٹی میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی کڑی ناکہ بندی کے نتیجے میں انسانی بحران المیے میں بدل رہا ہے۔گذشتہ چھ روز سے غزہ کی پٹی کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیا گیا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی کی ابتر ہوتی انسانی صورت حال پر متحارب فریقین کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سرکاری ترجمان اسٹیفن دوگریک نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی کو گذشتہ چھ دنوں کے دوران پانی کا ایک قطرہ نہیں ملا ہے۔یو این عہدیدار نے جمعہ کو ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ انہوں نے حال ہی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘کے اپنے ساتھی سے فون پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ چھ دنوں سے پانی کی ایک بوند تک نہیں ملی ہے۔پانی سمیت ضروری اشیاء کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل اس وقت غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کے لیے اسرائیلی حکام سے اجازت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہم مصر کے ساتھ بھی مل کر کام کررہے ہیں۔قبل ازیں جمعے کے روز روس میں فلسطینی سفیر عبدالحفیظ نوفل نے کہا تھا کہ غزہ میں تمام رسد ختم ہونے کے بعد فلسطین شہری آبادی کو مزید دو دن تک انسانی امداد فراہم کر سکےگا۔عالمی ادارہ صحت کے سرکاری ترجمان طارق یاسریوک نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پٹی میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام انتہائی نازک حالت میں ہے۔دوسری طرف اسرائیلی وزیر مواصلات نے انکشاف کیا کہ غزہ میں تمام انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کے روز سے معطل کر دی جائیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *