پنجی: گوا پولیس نے 27 سالہ بے روزگار مقامی باشندے کو سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام اوراسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔30 ستمبر کو گوا کے کچھ حصوں میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی تھی جب کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات پوسٹ کر دئے جو مسلم کمیونیٹی کے خلاف تھے ۔
مسلم تنظیموں کی جانب سے پنجی، مرگاؤ، پونڈہ، ماپوسا میں پولیس میں شکایت کے بعد جنوبی گوا کے پونڈا اور مارگاؤ پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئیں۔مسلم تنظیموں نے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ میں بھی شکایت درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ جن لوگوں نے انسٹاگرام پر جعلی اکاؤنٹس بنائے ہیں، اور مبینہ طور پر پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف کچھ قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے، انہیں گرفتار کیا جائے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سائبر کرائم) اکشت کوشل، آئی پی ایس نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔پونڈہ اور مارگاؤ پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اکشت کوشل نے کہاکہ ملزم کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، وہ گرفتاری کی مزید کارروائی کریں گے۔
No Comments: