قومی خبریں

خواتین

دہلی-این سی آرمیں زلزلے کے شدید جھٹکے

کئی جگہوں پرلوگ گھروں اور دفتروں سےباہر نکل آئے،کہیں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں

نئی دہلی-این سی آرمیں آج دوپہر بعد 2:51بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، 6.2 شدت کا زلزلہ نیپال میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیاتھا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت نئی دہلی کے ساتھ آس پاس کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئےجس کی وجہ سے کئی جگہوں پرلوگ گھروں اور دفتروں سےباہر نکل آئے۔ ہندوستان یا نیپال میں فوری طور پر نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندوستان میں29.39 ڈگری شمال اور نیپال میں 81.23 ڈگری مشرق میں واقع تھا۔دہرادون اور شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی خبر ہے لیکن اب تک کہیں سے بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
نیپال کے مغربی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا،اس کا مرکز بجہنگ ضلع کے تالکوٹ علاقے میں ریکارڈ کیا گیا، جو کھٹمنڈو سے 700 کلومیٹر مغرب میں ہے۔نیپال سے بھی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *