قومی خبریں

خواتین

ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں24 گھنٹے میں24 افراد کی موت

این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اموات کیلئے ’’ ٹرپل انجن حکومت ‘‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا

ناندیڑ : مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 12نومولود بچوں اور اتنے ہی بالغ افراد کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے وہاں افراتفریح کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ ہاسپٹل کے ڈین نے اس کیلئے ادویات اور دواخانہ کے عملہ کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ ناندیڑ کے شنکر راؤ چوان گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈین نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آئی 24اموات میں سے 12بالغ افراد کی موت مختلف بیماریوں اور سانپ کاٹنے کی وجہ سے ہوئی ۔ ادھر این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اموات کیلئے ’’ ٹرپل انجن حکومت ‘‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ان میں سے ہر ایک موت کی مکمل جانچ ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو فوری طور پر متعلقہ وزیر کا استعفیٰ قبول کرنا چاہیئے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *