قومی خبریں

خواتین

مہاراشٹرمیں 29 ستمبر کو ہوگی عید میلادالنبی کی تعطیل

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سےمذہبی و سماجی تنظیم آل انڈیا خلافت کمیٹی کی ملاقات کے بعد حکومت کا فیصلہ

مہاراشٹر حکومت نے عید میلاد النبی کی تعطیل کا اعلان کل یعنی 29 ستمبر کو کیا ہے کیونکہ جمعرات کو عید میلاد اور اننت چتردشی ایک ساتھ ہیں ۔پرامن تقریبات اور مذہبی جلوسوں کے موثر انتظام کو آسان بنانے کے لیے، مہاراشٹر حکومت نے 29 ستمبر کو عید میلاد کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اننت چتردشی اور عید میلاالنبی د دونوں ایک ہی دن ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے جو آج ہے ۔یہ اعلان ایک ممتاز مذہبی اور سماجی تنظیم آل انڈیا خلافت کمیٹی کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے پر زور دیا تھا کہ وہ مذہبی تقریبات کو مؤثر طریقے سے منانے کے لیے عام تعطیل پر غور کریں۔
وزیر اعلی کے دفتر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ “ریاستی حکومت نے جمعہ 29 ستمبر کو عید میلاد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔” واضح رہے یہ فیصلہ اننت چتردشی اور عید میلاد ایک ہی دن یعنی آج 28 تاریخ کو ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ آل انڈیا خلافت کمیٹی نے اس بارے میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے درخواست کی تھی۔اننت چتردشی ایک اہم ہندو تہوار ہے جسے عظیم الشان جلوسوں اور بھگوان گنیش کے بتوں کے وسرجن کی تقریبات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ عید میلاد، جو کہ پیغمبر اسلام کی پیدائش کا دن ہے اور دعاؤں اور اجتماعات کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔شندے نے مراٹھی میں علیحدہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا:آپ سب کو عید میلاد کی بہت بہت مبارک ہو۔ مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے عید میلاد کے موقع پر جمعہ 29 ستمبر 2023 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *