نئی دہلی: کناڈا کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اب تک خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے جڑے کسی بھی ہندوستانی کی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہیں جو واقعہ سے پہلے یا بعد میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر کناڈا میں یا اس سے باہر آیا تھا۔ نجر کو رواں برس 18 جون کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ایک گرودوارے کی پارکنگ میں دو مسلح حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ہردیپ سنگھ نجر خالصتان ٹائیگر فورس(کے ٹی ایف)کے سربراہ تھے۔ وہ ہندوستان میں سب سے زیادہ مطلوب تھا۔18 ستمبر کو کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں الزام لگایا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستانی حکومت کے ایجنٹ ملوث ہیں۔ ہندوستان نے ٹروڈو کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں ‘مضحکہ خیزقرار دیا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سرے کی مقامی پولیس، رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) اور کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (سی ایس آئی ایس) کے تفتیش کاروں نے یہ جاننے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہیں کہ آیا ہندوستانی نژاد ایجنٹس 18 جون کے آس پاس ملک کے اندر یا باہر کا سفر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین ایجنسیوں نے ابھی تک تحقیقات میں کچھ حاصل نہیں کیا ہے۔ کینیڈین پولیس کو ابھی تک ان کی تلاش میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، اس لیے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور قتل کے بعد ملک سے فرار ہو گئے ہوں گے۔ نجار کے قتل میں، کینیڈین پولیس نے دو مشکوک گاڑیوں پر توجہ مرکوز کی تھی – ایک جلی ہوئی کار اور ایک سلور 2008 ٹویوٹا کیمری – جو مبینہ طور پر قتل کے بعد قاتلوں کے زیر استعمال گاڑیاں تھیں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ حالیہ دنوں میں علاقے میں گینگ وار سے متعلق کئی ہلاکتوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔
No Comments: