بھوپال۔بی جے پی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی نے کہاکہ لوک سبھا او رریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33فیصد تحفظات فراہم کرنے والے بل میں دیگر پسماندہ طبقات کی خواتین کے لئے علیحدہ کوٹہ مقرر نہیں کرنے پر وہ مایوس ہیں۔مذکورہ ائینی ترمیم بل لوک سبھا میںآج پاس ہو گیا۔
بی جے پی کی معروف او بی سی لیڈر بھارتی نےمیڈیا کو بتایاکہ”میں خوش ہوں خواتین تحفظات بل متعارف کروایاگیاہے مگر میں کچھ افسردہ محسوس کررہی ہوں کیونکہ یہ او بی سی خواتین کے لئے ریزورشن کے بغیر آیاہے۔اگر ہم اوبی سی خواتین کے تحفظ کو یقینی نہیں بنائیں گے تو پھر بی جے پی پر ان کا بھروسہ ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے یادلایا کہ اسی طرح کا بل جب لوک سبھا میں پیش کیاگیاتھا تب وہ اس کے خلاف میں کھڑی تھیں‘ او ربعد میں وہ اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا گیاتھا۔اوما بھارتی نے مزیدکہاکہ جب اوبی سی کے لئے کچھ کرنے کا وقت آیاتو ”ہم پیچھے ہٹ گئے۔انہوں نے کہاکہ ”مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم اس کا خیال رکھیں گے۔آج صبح میں نے وزیراعظم کو ایک مکتوب تحریر کیا ہے اور بل متعارف ہونے تک خاموشی اختیا ر کرلی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پسماندہ طبقات کے مسلم خواتین کو بھی کوٹہ کے فوائدسے انکار نہیں کیاجاسکتا ہے۔
No Comments: