انڈونیشیا کے دو روزہ دورے پر وزیر اعظم کی روانگی کل
بیسویں آسیان ۔بھارت سربراہ کانفرنس اور اٹھارہویں مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی بیسویں آسیان ۔بھارت سربراہ کانفرنس اور اٹھارہویں مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کل سے انڈونیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ دونوں سربراہ کانفرنس کی میزبان کے فرائض آسیان کے موجودہ چیئرمین انڈونیشیا کی جانب سے انجام دیئے جائیں گے۔ یہ دونوںکانفرنسیں جکارتہ میں ہوں گی۔ مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس آسیان ملکوں اور بھارتسمیت اس کے آٹھ مذاکرات ساجھیداروں کیلئے ایک موقع ہوگا کہ وہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔
No Comments: