قومی خبریں

خواتین

متھرا میں چھجا گرنے سے پانچ لوگوں کی موت،متعدد زخمی

بانکے بہار ی مندر کے پاس ہوا حادثہ ،راحت اور بچائو کا کام جاری

متھرا:  اتر پردیش کے متھرا میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متھرا میں بانکے بہاری مندر کے پاس چھجا گرا ہے۔ خستہ حال مکان کا چھجا گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ بانکے بہاری مندر سے تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 8-10 عقیدت مندوں کے شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس پورے واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔
حادثے کی تصاویر سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی ہے۔ پلکت کھرے، ضلع مجسٹریٹ (متھرا) نے بھی اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس سلسلے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *