
نئی دہلی،19 فروری (میرا وطن ) اسٹارٹ اپ یوگدان کے ثقافتی شعبے ‘کلچرل وسٹا’ کی جانب سے ‘آپ اور ہم’ کے عنوان سے ایک شاندار مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ دارالحکومت کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا ہال اشعار، تالیوں اور داد و تحسین کی صداؤں سےگونج اٹھا ۔
تقریب کی صدارت سپریم کورٹ کے سینئر وکیل، سینٹر کے سابق سیکریٹری اور ریٹائرڈ آئی آر ایس افسر ابرار احمد نے کی۔ افتتاح آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے او بی سی شعبے کے سوشل میڈیا چیئرمین محمد ہدایت اللہ نے کیا۔ آل انڈیا حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کے جنرل سیکریٹری سہیل اے صدیقی بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ ادبی و ثقافتی تنظیم امیز فاؤنڈیشن کے بانی راگھویندر دویدی اعزازی مہمان کی حیثیت سے موجود تھے۔
اس موقع پر شعر و ادب اور زبان کے فروغ کے لیے بعض شخصیات کو اعزازات بھی پیش کیے گئے۔ سینئر شاعر عرفان اعظمی اور کو یتری اروشی اگروال اروی کو ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔ سینئر صحافی ارشد ندیم کو صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات پر اور اردو زبان کے فروغ میں آرٹ، ڈیزائن اور اشاعتی سرگرمیوں کے ذریعے اہم کردار ادا کرنے پر عبارت پبلی کیشن کے بانی سلام الدین خاں کو بھی اعزاز پیش کیا گیا۔
مشاعرے میں دلشاد نظمی, شاہد انجم، اقبال اشہر, عزم شاکری، معین شاداب، التمش عباس، کاشف رضا، انس فیضی، خالد اخلاق، ریشما زیدی، زرین صدیقی، گایتری مہتہ، ہمانشی بابرہ، شارقہ ملک، علما ہاشمی، عمر اظہار، زبیر احمد، تسلیم عارفی اور ملک رضوان سمیت متعدد شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے بھرپور داد وصول کی۔
نظامت کے فرائض معین شاداب نے اپنے منفرد اور دلکش انداز میں انجام دیے۔ آخر میں ‘کلچرل وسٹا’ کی بانی اور پروگرام کی کنوینر زرین صدیقی نے تمام مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ ‘اسٹارٹ اپ یوگ دان” کی ٹیم—وائس پریزیڈنٹ یش گادری، منیجر دیپانجن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہیڈ انوشکا گھوش، گرافک ڈیزائنر رینش پانڈے اور مسکان—نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں سکندر حیات, خورشید ربانی, شارق اعجاز صدیقی, مسعود ہاشمی، محمد ساجد، سعد اختر، عمران راہی، عارفہ اُتساہی، دامنی یادو، راکھی چودھری، سر بھی کپور، یامنی بترہ، اندو گپتا، ہرنیت کور، پون ہورا، النکرت سریواستو اور ارشان حسین سمیت متعدد قابل ذکر شخصیات کی موجودگی نے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
یہ ادبی شام اس بات کا ثبوت بنی کہ شاعری آج بھی دلوں کو جوڑنے اور تہذیبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے
No Comments: