
نئی دہلی، 17 فروری(میرا وطن)
یہ ادارہ صرف اینٹوں اور مارٹر کا ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر کے خوابوں کی علامت ہے ، جنہوں نے تعلیم کے ذریعے سماجی تبدیلی کا تصور کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے منگل کو دہلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر کالج کی 35 ویں سالگرہ کی تقریبا ت اور انعاما ت کی تقسیم کی تقریب میں کیا۔تین دہائیوں پر محیط تعلیمی فضیلت کا جشن منانے والے اس پروگرام میں کالج انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران تعلیمی، کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیوں پر ہونہار طلباءکو ایوارڈز اور اسناد پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نہ صرف ترقی یافتہ ہندوستان کے مستفید ہوتے ہیں بلکہ اس تبدیلی کے بنیادی معمار بھی ہیں۔انہوں نے طلباءکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور ہنر اور اختراع کا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ نوجوان ایک نئے سرے سے اٹھنے والے ہندوستان کا حصہ ہیں جو تیزی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
No Comments: