
نئی دہلی، 4فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے اراکین نے بدھ کو امریکہ کے ساتھ کی گئی ٹریڈ ڈیل کے خلاف مودی سرکا ر کے خلا ف پارلیمنٹ احاطے میں احتجاج کیا۔ سنجے سنگھ کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج کے دوران ارا کینِ پارلیمنٹ نے ٹریڈ ڈیل دھوکہ ہے، ملک بچا ¶ موقع ہے، ملک سے غداری، ٹرمپ سے یاری، نہیں چلے گی، نہیں چلے گی جیسے نعرے بلند کیے اور وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایوان میں آ کر جواب دیں۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ مودی جی کی امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل بھارتی کسانوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے۔ مودی جی نے بھارتی کسانوں کا حق مار کر امریکی کسانوں کے لیے بھارت کی منڈی کھول دی ہے۔ اپنے دوست اڈانی کو بچانے کے لیے وزیر اعظم نے ملک کے وقار، تجارت اور کسانو ں کے حقوق کو امریکہ کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔
پارلیمنٹ احاطے میں احتجاج کے دوران سنجے سنگھ نے کہا کہ اس وقت ملک کے کروڑوں کسانوں کے دلوں میں تشویش ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے ساتھ جو ٹریڈ ڈیل کی ہے، وہ ملک اور ملک کے کروڑوں کسانوں کے ساتھ غداری اور دھوکہ ہے۔ وزیر اعظم کو ایوان میں آ کر جواب دینا چاہیے کہ آخر کس کے کہنے پر انہوں نے روس سے تیل نہ خریدنے کا فیصلہ لیا؟ ڈونالڈ ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت پر 80ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ یہ 80ہزار کروڑ روپے امریکہ اور وینزویلا سے مہنگا تیل خرید کر ہندو ستان کی عوام سے وصول کیے جائیں گے
No Comments: