
نئی دہلی،3فروری (میرا وطن)
میئر راجہ اقبال سنگھ نے منگل کو عام آدمی پارٹی کی طرف سے کراڑی حلقہ میں کچرا ڈالےجانے کے جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراڑی کے علاقے میں زمین کی سطح کرنے اور نشیبی علاقوں کو بھرنے کے لیے پروسیس شدہ جڑی مٹی، نہ کہ بھلسوا فضلہ کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ مکمل طور پر قانونی اور اجازت شدہ عمل کے اندر ہے۔اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ستیہ شرما اور قائد ایوان پرویش واہی بھی موجود تھے۔
دہلی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں میئر راجہ اقبال سنگھ صحافیوںنے کہا کہ آپ کی طرف سے جو الزاما ت لگائے جا رہے ہیں وہ عوام کو گمراہ کرنے کی سازش سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بھلسوا سے پراسیس شدہ جڑی مٹی پہلے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ استعمال کی جاتی تھی اور اب ڈی ڈی اے سے اجازت حاصل کرنے کے بعد اسے زمین کی سطح کرنے اور نشیبی علاقوں کو بھرنے کے لئے کنسیشنر استعمال کررہے ہیں۔
میئرراجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ کراڑی سے آپ کے ایم ایل اے نے اپنے دور میں کوئی ٹھوس تر قیا تی کام نہیں کیا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گندگی اور بنیادی سہولیات کی کمی اس کی ناکامیوں کو نمایاں کرتی ہے۔ ان کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے اب وہ جھوٹ اور غلط خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ کراڑی ایم ایل اے نہیں چاہتے کہ علاقے کی ترقی ہو اور وہ شہریوں کو گمراہ کرنے کے لیے بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔
No Comments: