Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنتا دل (متحد ) دہلی کا اسٹوڈنٹ میٹ ممبرشپ میگا مہم کو منظم کرنے کا فیصلہ

مختلف پارٹیوںکے لیڈر اور کارکنان جے ڈی یو میں شامل ہوں گے آج

نئی دہلی،31جنوری (میرا وطن)
جنتا دل (متحدہ)، دہلی اسٹیٹ یونٹ نے ریاستی صدر شیلیندر کمار کی صدارت میں شروع ہونے والی اسٹوڈنٹ میٹ ممبرشپ میگا مہم کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام میں دہلی بھر سے سینکڑوں طلباءشرکت کریں گے۔اس دوران دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کرکئی لیڈر اور کارکن جے ڈی یو میں شامل ہوں گے۔
اس تعلق سے جنتا دل یونائیٹڈ ( یو) کے ریاستی جنرل سکریٹری سرویش کشیپ نے جاری بیان میں کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہنمائی میں، جے ڈی یو کا ہر کارکن بابا ئے قوم مہاتما گاندھی، ڈاکٹر امبیڈکر، جننائک کرپوری ٹھاکر، لوک نائک جے پرکاش نارائن (جے پی)، اور ڈاکٹر لوہیا کے اصولو ں پر عمل کرتے ہوئے ایک بہتر سماج کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔نتیش کمار کی 20 سال کی کامیابیوں کو دہلی کے ہر شہری تک پہنچانا ہے۔اسی تناظر میں جنتا دل (متحدہ)، دہلی اسٹیٹ یونٹ کی جانب سے یکم فروری اتوار کو ریاستی دفتر میں اسٹوڈینٹ میٹ ممبرشپ میگا مہم شروع ہورہی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *