
نئے عہدیداران گوا میں پارٹی کو و ¿مضبوط کریں :آتشی
نئی دہلی/پناجی،31جنوری (میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ہفتے کو عام آدمی پارٹی گوا کے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ تعارفی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس ملاقات کے دوران پارٹی سربراہ نے قائدین کی تجاویز سنیں اور ریاست میں پارٹی کی تنظیمی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا وژن پیش کیا۔قائدین نے بڑے پیمانے پر زمینوں کی تبدیلی استعمال، کھازان زمینوں کی تباہی اور جھیلوں و دریا ¶ں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی سرپرستی میں بے لگام ترقی گوا کی ماحولیات اور روزگار کے ذرائع کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی گوا کی انچارج آتشی اور ریاستی صدر والمیکی نائک کے ہمراہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اروند کجریوال نے قائدین سے اپیل کی کہ وہ نچلی سطح پر مضبوط تنظیم قائم کریں جو واقعی گوا کے عوا م کی نمائندگی کرے۔ عام آدمی پارٹی گوا کی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا ،ہماری طاقت ہمیشہ عوام سے ہمارا رشتہ رہا ہے۔ گراس روٹ سطح پر تنظیم کو مضبوط کریں اور گوا کی آواز بنیں۔ عوام کے مسائل سنیں، انہیں اٹھانے میں مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان مسائل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ عوام کی مدد کرنا اور ان کے کام کرانا ہی سیاست کا اصل مقصد ہے۔
عام آدمی پارٹی گوا کے صدر والمیکی نائک نے کہا،گوا آج اپنی زمین، کھازان، دریا ¶ں اور جھیلوں پر بے مثال حملے کا سامنا کر رہا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور بے خوف ہو کر ان مسائل کو اٹھائیں۔ ہمیں اپنی تنظیم کو مزید مضبوط کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم لوگوں کو اپنی زمین کے تحفظ اور اپنے حقوق کی جدوجہد میں مدد دیں۔
آپ کی گوا انچارج آتشی نے کہا، عام آدمی پارٹی کی سیاست خدمت،ایمانداری اور جوابد ہی پر مبنی ہے۔ ہم نے اس بات پر گفتگو کی ہے کہ مقامی قائدین کو برادریوں کے ساتھ گہرے طور پر جڑنا چاہیے ، ان کے مسائل کو سمجھنا چاہیے اور مستقل طور پر ان کے حل کے لیے کام کرنا چاہیے۔ یہی عوام مرکوز نقطہ نظر عام آدمی پارٹی کو پورے گوا میں مضبوط بنائے گا۔
No Comments: