Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے مہرولی اسمبلی میں 135 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

مہرولی محض ایک اسمبلی حلقہ نہیں بلکہ دہلی کی قدیم ثقافتی اور تاریخی ورثے کی زندہ علامت

نئی دہلی، 31 جنوری(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو مہرولی اسمبلی حلقہ میں 135 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹو ں کا افتتاح کیا۔ تاریخی مہرولی علاقے میں ان پروجیکٹوں کا آغاز اس علاقے کی مجموعی بحالی اور طویل عرصے سے زیر التوا بنیادی ضروریات کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح طو ر پر کہا کہ پہلی بار دہلی سرکارنے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تقریب میں جنوبی دہلی کے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی، مہرولی کے ایم ایل اے گجیندر یادو اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج مہرولی اسمبلی حلقہ میں 135 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے علاقے میں شہری سہولیات کو تقویت مل رہی ہے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر نو اور مرمت، خستہ حال چوپالوں اور کمیونٹی عمارتوں کی تزئین و آرائش، عوامی بیت الخلاءکی تعمیر، پارکوں کی خوبصورتی، بچوں کے لیے جھولوں کی تنصیب اور نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کے لیے نئے اوپن جم کے آلات کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علا قے میں ٹریفک کے بہاو ¿ کو ہموار کیا جائے گا، عوامی مقامات کو محفوظ بنایا جائے گا، اور شہریوں کو بہتر معیار زندگی سے فائدہ پہنچے گا۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ مہرولی صرف ایک اسمبلی حلقہ نہیں ہے بلکہ دہلی کی قدیم ثقافتی اور تاریخی ورثے کی زندہ علامت ہے۔ ماں یوگمایا مندر، گرودوارہ، لوہے کے ستون، آثار قدیمہ کے پارک اور متعدد تاریخی یادگاروں سے مالا مال یہ سرزمین ہزاروں سال کی تاریخ کا گواہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہرولی اسمبلی حلقہ کے لئے تقریباً 235 کروڑ روپئے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ اس رقم کے تحت، محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی)، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ، دہلی جل بورڈ، اور ڈوسب جیسے محکموں کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو منصوبہ بند اور مربوط انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہرولی علاقہ کی مجموعی ترقی کے لئے کئی اہم پروجیکٹوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ بدرپور-مہرولی ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹ اس علاقے میں ٹریفک کی بھیڑ کو نمایاں طور پر کم کرے گا۔ مزید برآں، شہری سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے ملٹی لیول پارکنگ، 100 سے 200 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال، نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان اور ایک کمیونٹی ہال کی تعمیر کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مہرولی کے شہریوں کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کریں گے اور علاقے کی ترقی کو تیز کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *