
نئی دہلی ،30جنوری (میرا وطن)
قومی دارالحکومت کے صفائی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو دہلی میو نسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں راجدھانی میں صفائی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہلی کے صفائی کے نظام میں جامع بہتری کے لیے 500 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ بجٹ کچرے کو ٹھکانے لگانے، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، جدید مشینری کی خرید اری اور صفائی کے کارکنوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
میٹنگ کے دوران ایم سی ڈی کے افسروں کو صفائی کے کام میں تیزی لانے اور زمینی سطح پر منصوبو ں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ دہلی سرکارکار کا مقصد دہلی کو صاف ستھرا، صحت مند اور رہنے کے قابل شہر بنانا ہے۔۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ آج ایم سی ڈی کو 500 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ایم سی ڈی کو ہر سال 300 کروڑ روپے کی رقم مستقل طور سے جاری کی جاتی رہے گی ۔ انہوں نے سرکار کا مقصد راجدھانی میں صفائی نظام کو مضبوط کرنا ہے ۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ ان کی سرکار آگے بھی دہلی کے لوگوں کے مفادات میں اس طرح کے قدم اٹھاتی رہے گی۔ میٹنگ میں دہلی کابینہ وزراءکے ساتھ میئر سردار راجہ اقبال سنگھ ،ایوان لیڈر پرویش واہی ،اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئر پرسن ستیہ شرما ،میونسپل کمشنر اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر موجود تھے ۔
No Comments: