Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی بجٹ سے ہندوستانی تاجروں کی توقعات ہیں:پما

نئی دہلی ،30جنوری (میرا وطن)
دہلی کے صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر پرمجیت سنگھ پمانے جاری بیان میں کہا کہ ملک کی کاروباری برادری، جیسے چھوٹے دکاندار، تھوک فروش، تقسیم کار، درآمد کنندگان، برآمد کنند گان، اور ایم ایس ایم ای- کو آئندہ مرکزی بجٹ میںسرکارسے کچھ اہم توقعات ہیں۔ ان اقدامات سے کاروبار کو آسان بنانے، معیشت کو مضبوط بنانے اور روزگار میں اضافے میں مدد ملے گی۔
اپنے بیان میں پما نے کہا کہ جی ایس ٹی کی آسانیاں، کاغذی کارروائی اور ضوابط میں کمی، سستی اور آسا ن کاروباری قرض، انکم ٹیکس میں ریلیف، چھوٹے کاروباروں اور ایم ایس ایم ای کے لیے سپورٹ، اور پالیسی میں استحکام ٹیکس قوانین کو بار بار تبدیل نہ کیا جائے، امپورٹ ایکسپورٹ کو فروغ دیا جائے، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم کی جائے۔اس سے اخراجات کم کرنے سے منافع میں اضافہ ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *