Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کالندی کنج کے نزدیک شاہین باغ 40فٹہ روڈ پر پلیا کا کام شروع

دہلی میںگریپ - 4نافذ ہونے کی وجہ سے کام شروع نہیں ہوسکا تھاایم ایل اے امانت اللہ خان نے ایک مہینے پہلے کیا تھاکام کا افتتاح

نئی دہلی، 29جنوری(میرا وطن )
مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان نے اوکھلا اسمبلی کے ابو الفضل انکلیو وارڈ کے تحت کالندی کنج روڈ پر کافی دنوں سے ٹوٹی پڑی پلیا کے از سر نو تعمیری کام جمعرات کو تقریباً ایک ماہ بعد شروع کرادیا ہے،حالا نکہ انہوں نے اس کام کا افتتاح گزشتہ 30دسمبر کو کیا تھا ۔یہاں کام شروع نہیں ہونے کی وجہ دہلی سر کارکی جا نب سے راجدھانی میں گریپ4-نافذ ہونا بتایا جا رہا ہے۔اوکھلا ودھان سبھا صدر محمد خالد اور وارڈ انچارج ایڈووکیٹ حسن اقبال نے کہا کہ گریپ 4-ہٹنے ہونے کے بعد اب کام شروع ہونے کے بعد جلد ہی پلیا کے تعمیری کام میں تیزی آئے گی ۔
اس تعلق سے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے ایکس پرکام شروع ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاہے کہ گریپ4-ہٹنے کے بعد آج کالندی کنج پلیا کو بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس پلیا کو تقریباً ایک کروڑ کی لاگت سے25سے26فٹ چوڑا بنایا جائے گا ۔اس کے ساتھ ہی پلیا کے ارد گرد کے دو سو سے تین سو میٹر کا روڈ بھی بنایا جائے گا ۔اس نو تعمیر شدہ پلیا کے درمیان ڈوائڈر بھی بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کو آمدرفت میں کسی بھی طرح کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔ واضح ر ہے کہ یہ پلیا کالند ی کنج روڈ کو 40فٹہ روڈ سے جوڑتی ہے اور شاہین باغ جانے کے لئے واحد بڑی سڑک ہے ۔
اس سلسلے میںامانت اللہ خان نے کہا کہ پلیا کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کافی دنوں سے علا قائی لوگ پر یشان ہورہے تھے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے پلیا کو از سر نو تعمیرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس پلیا کو پلر اور بیم کے ساتھ بنایا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس کامکے شروع ہونے میں تاخیر کی وجہ گریپ 4-نافذ ہونا تھااورجیسے گریپ چارہٹاہے یہاں کام شروع کرادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلیا کا کام وقت رہتے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو جلد سے جلد راحت مل سکے ۔اس کے ساتھ ہی تعمیری کام میں معیار کا بھی پورا خیال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *