Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن نے عثمان پور علاقے کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر کو علاقے میں صفائی کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں

نئی دہلی ، 29 جنوری (میرا وطن)
اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما نے ایڈیشنل کمشنر پنکج نریش اگروال کے ساتھ جمعرات کو شاہدرہ نارتھ زون کے عثمان پور علاقہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے علاقے میں دستیاب شہری سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس دوران علاقائی ڈپٹی کمشنر ابھیشیک کمار اور زون کے تمام سینئر افسران موجود تھے۔
معائنہ کے دوران صفائی کے نظام، نالوں کی حالت، سڑکوں کی مرمت، کوڑا کرکٹ کے انتظام اور دیگر شہری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں صفائی کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں اور صفائی کے اضافی عملے کو تعینات کرکے چھوٹی گلیوں اور اندرونی سڑکوں کی باقا عدگی سے صفائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں اور عوامی مقامات سے تجاوزات ہٹا کر ٹریفک کی ہموار آمدورفت اور شہریوں کے لیے صاف ستھرا ماحول کو یقینی بنائیں۔
علاقے میں بڑھتی ہوئی بے ترتیبی اور غیر قانونی پارکنگ پر خصوصی توجہ مبذول کراتے ہوئے ستیہ شرما نے ہدایت دی کہ سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا ئے تاکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام بروقت مکمل کئے جائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *