Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اقتدار سے خدمت تک: ‘یوتھ فار گورننس’ کا کیا گیا آغاز

جنک پوری ایم ایل اے کا دفتر کو 'سیوا کیندر' میں تبدیل

نئی دہلی ،29جنوری (میرا وطن )
کابینہ وزیر اور جنک پوری کے ایم ایل اے آشیش سود نے جمعرات کو باضابطہ طور پر ’یوتھ فار گورننس (وائی ایف جی )‘ پہل کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ نوجوانوں کو حکومت سے جوڑنے کے وڑن سے متاثر ہے تاکہ اقربا پروری جیسے رجحانات کو ختم کیا جا سکے۔
اس موقع پر آشیش سود نے کہا کہ ملک کی سوچ میں ایک بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ ہم ’راج‘ کی نوآبادیاتی ذہنیت سے ’کرتویہ‘کے احساس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ چاہے وہ وزیر اعلی کی رہائش گاہ کو ’جن سیوا سدن‘کہے یا وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا نیا تصور، پیغام واضح ہے: ایم ایل اے یا وزیر کا دفتر صرف اور صر ف خدمت کے لیے ہوتا ہے، جو شہریوں اور حکومت کے درمیان فاصلوں کو ختم کرتا ہے۔
جنک پوری کے لیے ’اسپیشل12‘،350سے زیادہ درخواست دہندگان میں سے ایک سخت انتخابی عمل کے بعد منتخب کیے گئے 12 نمایاں نوجوان، کو “بیچ زیرو” کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں اور قا نون کے طالب علموں پر مشتمل یہ گروپ اگلے تین ماہ تک جنک پوری اسمبلی حلقہ میں اہم شہری مسائل پر کام کرے گا۔ ان میں زمینی کام جیسے پنکھا روڈ پر صفائی کا آڈٹ، تاریک جگہوں کی نشاندہی اور اسٹر یٹ لائٹس کی تنصیب شامل ہیں۔
یوتھ فار گورننس کے بارے میں بات کرتے ہوئے آشیش سود نے مزید وضاحت کی کہ یوتھ فار گورننس جنک پوری اسمبلی حلقہ میں 12 ہفتوں کی ایک گہری رفاقت ہے، جس کا مقصد منظم معلومات جمع کر نے اور مسائل کے حل کے ذریعے گورننس کو مزید موثر بنانا ہے۔ یہ پہل ایک بااختیار جنک پوری اور ایک خوشحال دہلی کی تعمیر میں نوجوانوں کی شرکت کا عملی نمونہ پیش کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *