Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

درگاہ عالیہ نجف ہند کے سابق صدر کے والد گرامی سید ممتاز علی زیدی کی سوئم کی مجلس آج

مرحوم علی دی گنگا کسان سہکاری چینی ملس مورنا کے بورڈ کے سابق وائس چیئر مین تھے

ہندواور مسلم سماج کی سرکردہ شخصیات کا مرحوم کے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت

نئی دہلی /مظفر نگر،29جنوری (میرا وطن)
عالمی شہرت یافتہ درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ کے سابق صدر سیدارم علی زیدی کے والد گرامی سید ممتاز علی زیدی مرحوم ابن سید واجد علی مرحوم کی سوئم کی مجلس 30جنوری بروز جمعہ صبح 10بجے موضع بیلڑہ ،ضلع مظفر نگر (یو پی )میں منعقد کی جا رہی ہے ۔مجلس میں سوز خوانی سید حسن علی سمبھلیڑہ کریں گے جبکہ مولانا سید قمر سلطان ،جارچومی خطاب فرمائیں گے ۔واضح رہے کہ دی گنگا کسان سہکاری چینی ملس مورنا کے بورڈ کے سابق وائس چیئر مین ممتاز علی زیدی منگل کی صبح انتقال ہوگیا تھا ۔بدہ کو بعد نماز ظہر مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا ۔مرحوم کی نماز جنازہ بزرگ عالم دین مولانا یوسف سندھالو ی نے پڑھائی تھی۔مرحوم سید ممتاز علی کے انتقال کومعاشرے کابڑا نقصان بتاتے ہوئے ہندواورمسلم سماج کی سرکردہ شخصیات نے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
مرحوم سید ممتاز علی کے پسماندگان میں دو بیٹے ارم علی زیدی اوراعظم علی زیدی اور دو بیٹی سبیکا اور علیزہ ہیں،جبکہ اہلیہ کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے ۔ مرحوم، مشہور ایڈووکیٹ آنجہانی نظر محمد مرحوم کے تایا زاد بھا ئی تھے ۔ تدفین میں خاص طور سے ایڈ و وکیٹ ناصر علی ،ڈاکٹر ہاشم رضا زیدی ،سابق وزیر امیر عالم خان ،ضلع پنچایت صدر ڈاکٹر ویر پال نروا ل ،ایم ایل اے متھلیش پال ،قادر رانا ،سعید الزماں ،ارشد رانا ،پر بھات تومر ،اجے کمار ،ڈاکٹر علی شیر ، قاضی افضل بھوکر ہیڑی ،منور زیدی ،نیاز مہدی ،شاہد عالم زیدی ، وصال مہدی ،بھوپال پردھا ن ،سنسار سنگھ ،بابر زیدی ،غزال مہدی ،ظہور مہدی اور اوست علی سمیت مظفر نگر اور اطراف سے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *