Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار’جہاں کچی آبادی، وہاں مکان‘کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی

سرکار اقتدار میں آنے کے بعد کچی آبادیوں کو مین اسٹریم میں لانے سے روک رہی ہے

نئی دہلی، 27 جنوری،(میرا وطن )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ’جہاں کچی آبادی، وہاں مکان‘ کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہنے اور انہیں دہلی کی ترقی سے جوڑنے کے بجائے، دہلی کی بی جے پی سرکار اب باقی ماندہ کچی آبادیوں میں عوام سہولت کمپلیکس ،نئے بیت الخلا بنانے اور گلیوں کو پکا کرنے کے لئے 327کر وڑ روپے کی منظوری کا جھانسہ دے کر انہیں دہلی کی ترقی کی رفتار سے جوڑنے کے بجائے آخری صف میں ہی کھڑا کرنا چاہتی پہے ،تاکہ یہ لوگ مین اسٹریم سے نہیں جڑ پائیں اور مساوی حقوق کی مانگ نہیں کر سکیں۔
ریاستی صدر نے کہا کہ جھگی بستیوں میں لوگوں کو روز گاراور روزی روٹی کے مواقع فراہم کرنے کے بجا ئے 5روپے کی تھالی والی اٹل کینٹین کھول کر انہیں بے بس اور بے سہارا بنانے کا کام کیایا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ انکشاف کریں کہ گزشتہ 11 مہینوں میں بے دخل کیے گئے کچی آبادیوں میں سے کتنے غریبوں کو فلیٹس یا متبادل رہائش الاٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اگر سرکار مستقبل میں ان کچی آبادیوں کو پری فیبریکیٹڈ فلیٹس میں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو اسے سب سے پہلے انہیں روزگار، ٹرانسپورٹیشن، پانی، بجلی، سیوریج اور نئی رہائش گاہوں پر سکول اور ہسپتال جیسی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *