Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

77ویں یوم جمہوریہ پر طبّی کانگریس کا 143 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

پروفیسر مشتاق احمد نے طبّی کانگریس کے عہدہ داران اور اراکین کی خدمات کو سراہا

نئی دہلی،27 جنوری(میرا وطن)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام 77 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر 143 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ ڈاکٹر محمود عالم کی سربراہی میں بابرپور اسمبلی حلقہ کے کبیر نگر میں لگایا گیا۔ جس کا افتتاح تنظیم کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کیا۔ ا
نہوں نے کہا کہ 2020 میں ’یونانی اپچار- جنتا کے د ±وار، مشن 2025‘ کا آغاز (لونی، غازی آباد میں) محمد عمران قنوجی اور شیخ اشفاق احمد کی سربراہی میں پہلے مفت یونانی میڈیکل کیمپ سے کیا گیا تھا۔ مشن 2025 کے تحت ہم نے طے کیا تھا کہ پانچ سال میں 100 بڑے کیمپ دہلی اور ملک کے دوسر ے حصوں میں لگائے جائیں گے۔ اس وقت ہمیں بہت مشکل محسوس ہوا مگر بفضلہ باری تعالیٰ آل انڈ یا یونانی طبّی کانگریس کی ٹیم نے خاص طور سے دہلی کے حلقہ احباب نے مخلصانہ طور پر مشن 2025 کے ہدف کو دسمبر 2024 میں ہی مکمل کرلیا اور 100 ویں کیمپ کو تاریخ ساز بنانے میں حکیم آفتاب عالم (مرحوم) اور نوجوان لیڈر علیم انصاری کا اہم کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کا دراز ہونا ہم سب کے لیے خوش کن ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں میں خدمت کا جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ 100 مفت یونانی کیمپوں میں ڈاکٹر شمس الا?فاق صاحب (سابق جوائنٹ ایڈوائزر یونانی، حکومت ہند) کی سربراہی میں لکشمی نگر میں دو کیمپ اور ڈاکٹر محمد طاہر صاحب (سابق ایڈوائزر یونانی، حکومت ہند) کی سربراہی میں ایک کیمپ شامل ہے، ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔
کبیرنگر (دہلی) میں منعقد ہونے والے کیمپ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر سیداحمد خاں، ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی، ڈاکٹر شاہد خاں، ڈاکٹر سیدمنصور جمال کاظمی، ڈاکٹر عالم قریشی، ڈاکٹر پرویز عالم، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، اسرار احمد ا ±جینی، محمد عمران قنوجی اور محمد عظیم اسکائی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ مذکورہ کیمپ سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ امراض معدہ وجگر، جوڑوں کا درد، جلدی امراض، ضعف عام، نزلہ زکام بخار اور کھانسی وغیرہ کے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی۔ سبھی کو معائنہ کے بعد مفت میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر محمود عالم نے سبھی رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *