
نئی دہلی ،28 جنوری(میرا وطن)
دہلی پردیش کانگریس کے صدر رہے سینئر لیڈر آنجہانی رام بابو شرما جی کی 17 ویں برسی کے موقع پر28 جنوری بدھ کو ایک خراج عقیدت پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جو سائی بابا کے ایک کٹر عقیدت مند، ایک سماجی کارکن، اور سادگی کا مظہر ہیں۔ یہ پروگرام ان کی مقدس یاد میں شری سائی شرنم مندر، کابل نگر، شاہدرہ میں منعقد ہوگا۔
آئندہ 28جنوری کوپروگرام کے تحت آنجہانی لیڈر کوصبح دس بجے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اور دوپہر بارہ بجے سائی پرساد کی تقسیم ہوگی۔ سماجی خدمت کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، جئے ماتا چیریٹیبل ٹرسٹ ان کی برسی کے مو قع پر آنکھوں کا مفت چیک اپ کیمپ بھی منعقد کر رہا ہے۔ کیمپ میں آنکھوں کا مفت معائنہ، چشمے کی تقسیم اور ضرورت پڑنے پر مفت موتیا بند کی سرجری کی جائے گی
No Comments: