
نئی دہلی ،25جنوری (میرا وطن)
جامعہ نگر کے شاہین باغ، دہلی میں جمعیة علماءصوبہ دہلی(مولانا محمود مدنی) کے زیرِ اہتمام اور حافظ ومو لانا محمد یوسف اعظمی کی قیادت میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں جمعیة علماءصوبہ دہلی کے صدر مولانا قاسم نوری قاسمی، نائب صدر مولانا قاری عارف قاسمی، جمعیة علماءچاندنی چوک کے جنرل سکر یٹری مولانا ضیاءاللہ قاسمی، جمعیة علماءشاہدرہ کے جنرل سکریٹری مفتی گلزار قاسمی ،جمعیة علماءجنوبی مشرقی دہلی (اوکھلا) کے صدر مفتی حسام الدین قاسمی اور جنرل سکریٹری قاری دانش ، مولانا رضوان انجم نائب صدر جمعیةعلماءشمال مشرقی دہلی ، مفتی فاروقی گنگوہی ، مولانا آصف مصطفی آباد، مولانا قاسم بیہٹہ غازی آباد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس تقریب میں علاقے کے ائمہ علماءسمیت مفتی انصار الحق دفتر ناظم تنظیم جمعیة علماءصوبہ دہلی کے علاوہ بڑی تعداد میں جمعیة علماءصوبہ دہلی کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا محمد یوسف اعظمی کو باضابطہ طور پر جمعة علماءصوبہ دہلی کا ناظم مقرر کیے جانے کا اعلان کیا گیا، جس کا حاضرین نے خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں دہلی میں جمعیة کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔پروگرام میں دینی تعلیمی بورڈ کے ناظم مولانا شعیب قاسمی نے حالاتِ حاضرہ اور آئندہ پیش آنے والے چیلنجز پر خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دینی و ملی تنظیموں کو عوام کے درمیان رہ کر منظم، باشعور اور متحد ہو کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ پروگرام کو جمعیة علماءصوبہ دہلی کے لیے ایک مثبت، امید افزا اور آئندہ سرگرمیوں کے حوالے سے نہا یت اہم قدم قرار دیا۔ آخر میں’ جہان سیرت‘کتاب مصنفہ مولانا محمد اسجد قاسمی کا اجرا بھی عمل میںآیا ۔پروگرام کا اختتام مفتی حسام الدین کی دعا پر ہو۔
No Comments: