
*نئی دہلی، 24 جنوری (میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے انتباہ کے باوجود بی جے پی سرکار نے گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ اس کے نتیجے میں قومی راجدھانی کے آدرش نگر علاقے میں واقع میراکی بینکویٹ ہال میں زبردست آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈراور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی اور ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ نے بی جے پی سرکارپر تنقید کرتے ہوئے اسے حفاظتی معیارات اور انتظامی لاپرواہی کی صریح غفلت قرار دیا۔ انہو ں نے اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے ایکس پر کہا کہ دہلی کے آدرش نگر میں ایک بینکویٹ ہال میں لگی آگ انتہائی سنگین اور تشویشناک ہے۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں ہے بلکہ حفاظتی معیارات کی صریح غفلت اور انتظامی غفلت کا نتیجہ ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آپ کے کئی لیڈ ر وں نے بی جے پی سرکار کو گوا نائٹ کلب کی آگ سے سبق سیکھنے کا انتباہ بھی دیا۔ اس کے باوجود بی جے پی سرکار نے حفاظتی معیار کو مضبوط کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ آدرش نگر کے ایک بینکویٹ ہال میں لگی زبردست آگ اسی کا نتیجہ ہے۔
No Comments: