
نئی دہلی ،24جنوری (میرا وطن)
حضرت امام حسینؑ کے یوم ولادت کے موقع پر غازی آباد ضلع کے کوی نگر انڈسٹریل ایریا میں ریڈ ڈرا پس سنستھا کی جانب سے آل گروپ کے احاطے میں مفت طبی کیمپ اور لنگرکا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی یگ کروٹ کے چیف ایڈیٹر سلامت میاں تھے۔ تقریب کی رہنمائی آل ابو تراب (سی ای او)، آل حضور حسن ٹرسٹ اور دوست علی ٹرسٹ نے کی۔ ریڈ ڈراپس کے صدر سجاد عابد اور نائب صدر ڈاکٹر جوہر نے پروگرام کی نظامت کی۔ اس موقع پر مقامی تھانہ انچارج (ایس ایچ او) بھی موجود تھے۔
فری میڈیکل کیمپ میں، سینئر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آو ¿ٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کا چیک اپ کیا، جس میں 1500 سے زائد افراد نے ہیلتھ چیک اپ حاصل کیا۔ ضرورت مند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کی خصوصی طور پر اسکر یننگ کی گئی۔اس کے علاوہ 2500 سے زائد لوگوں نے لنگر میں حصہ لیا۔ تقریب میں مقامی شہریوں، کارکنوں اور راہگیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے خطابات میں مقررین نے آج معاشرے میں ایسے خدمت پر مبنی پروگراموں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ مفت طبی کیمپ اور لنگر جیسی تقریبات سے ضرورت مندوں کو اہم راحت ملتی ہے اور معاشرے میں بھائی چارے، ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی زندگی قربانی، حقانیت اور انسانیت کی خدمت کے پیغام کو مجسم کرتی ہے جسے اس طرح کی تقریبات کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔
No Comments: