
نئی دہلی، 23 جنوری(میرا وطن)
منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے ریاستی یوم تاسیس کے کامیاب جشن کے بعد اتر پردیش، ہما چل پردیش ، اور دادرا اور نگر حویلی کے ریاستی یوم تاسیس کو منانے کے لیے جمعرات کودہلی سکریٹریٹ میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ لوک رقص، روایتی موسیقی، اور مختلف ثقافتی پرفارمنس کے ذریعہ تقریب نے ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور قومی اتحاد کا ایک طاقتور پیغام دیا۔اس تقریب کا مقصد یو پی، ہماچل پردیش، اور دادرا اور نگر حویلی کی بھرپور لوک ثقافت، روایات اور ثقافتی ورثے کو ایک قومی پلیٹ فارم پر پیش کرنا اور ثقافتی مکالمے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
پروگرام کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ریاستی یوم تاسیس کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغام کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر وزیرفنون، ثقافت اور زبان کپل مشرا، محکمہ کے سینئر افسران اور کئی دیگر مہمان موجود تھے۔ساہتیہ کلا پریشد کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس ثقافتی پروگرام میں 28 لوک فنکاروں کے تین ثقافتی دستوں نے حصہ لیا۔ فنکاروں نے اتر پردیش، ہماچل پردیش، اور دادرا او ر نگر حویلی کی لوک روا یات پر مبنی دلکش رقص اور موسیقی پیش کی۔ روایتی ملبوسات، روح پرور پرفارمنس ، اور لوک موسیقی کے ذریعہ، فنکاروں نے مو ¿ثر طریقے سے ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو ظاہر کیا۔پروگرام کے دوران، فن، ثقافت، اور زبانوں کے اعزازی وزیر، شری کپل مشرا نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی طاقت اس کے تنوع میں مضمر ہے۔
No Comments: