
نئی دہلی، 23 جنوری(میرا وطن )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقدخون عطیہ کیمپ میں شرکت کی۔ انہوں نے عطیہ دہندگان سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبہ خدمت کی تعریف کی۔ نیتا جی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی حب الوطنی اور قربانی کی تحریک دیتی ہے۔ ان کی یاد میں خون کا عطیہ انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔ تقریب وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، شہریوں کی ایک بڑی تعداد، رضاکار تنظیموں کے نمائندے اور محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔
اس میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ میں لوگوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، جہاں ایک ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کروائی اور کل 900 یونٹ خون جمع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس نیک کام پر خون عطیہ کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا اور انہیں اعزاز کے طور پر ڈونر کٹ پیش کی۔ اس کٹ میں جوٹ بیگ، کافی کا مگ، ٹی شرٹ، ٹوپی، اور ڈونر بیج جیسی اشیاءشامل تھیں۔ انہوں نے تمام عطیہ دہندگان کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے۔
وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ خراب موسم اور بارش کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگ خون کا عطیہ د ینے کے لیے آگے آئے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی والوں کی ملک کے عظیم ہیروز کے لیے کتنی عقید ت ہے اور قوم کی خدمت کے لیے ان کی لگن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ملک کے لیے خون کا ہر قطرہ‘ کے عہد کے ساتھ یہ اقدام نہ صرف ضرورت مندوں کی جان بچانے کا ایک ذریعہ ہے، بلکہ نیتا جی کے نظر یا ت اور قوم کے تئیں لگن کو سچا خراج عقیدت بھی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کی قیادت میں روڈ سیفٹی مہم کے تحت خون کے عطیات کے ساتھ ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
No Comments: