
نئی دہلی، 22 جنوری(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کومونک نہر کی بحالی اورچھٹھ گھاٹوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ برسوں سے غلاظت اور خستہ حالی کا شکار یہ نہر بہت جلد ایمان، صفائی اور جدیدیت کی نئی علامت بن جائے گی۔ اس موقع پر مقامی ممبر پارلیمنٹ پروین کھنڈیوال، کابینی وزیر پرویش صاحب سنگھ، وزیر پور کی ایم ایل اے پونم بھاردواج، اجے کھٹانہ، اور کنٹرول محکمہ اور کنٹرول آئی جی کے افسران موجود تھے۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ برسوں سے خستہ حال مونک کینال کی صفائی اور خوبصورتی کی جائے گی اور چھٹھ پو جا کے لیے گھاٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ نہر جسے عرصہ دراز سے غلاظت اور بدنظمی کی علا مت سمجھا جاتا تھا، اب یہ عقیدہ اور ثقافت کا ایک بڑا مر کز بن جائے گا۔ یہ پروجیکٹ شالیمار باغ، پتم پو رہ، کیشو پورم، نیتا جی سبھاش پلیس، پنجابی باغ، اور کوہاٹ انکلیو کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے ایک اہم تحفہ ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد 30ہزار سے زائد افراد روزانہ چہل قدمی اور دیگر سرگرمیوں کے لیے نہر پر جا سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے نہر کے قریب پانچ ہزار کروڑ کے بجٹ سے ایک ا یلیویٹڈ نئی سڑک بنائی جائے گی اور سنگل پور پل کو چوڑا کیا جائے گا۔ یہ تبدیلیاں برسوں سے نظر انداز کیے جانے والے اس علاقے کو ایک خو بصورت عوامی جگہ میں تبدیل کر دیں گی، جو مقامی باشندوں کے لیے بہتر اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرے گی۔ اس سے نہ صرف علاقے کی رونق بڑھے گی بلکہ ٹریفک کی بھیڑ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
No Comments: