Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر سنجیو کھیروار نے سنبھالا چارج

صفائی نظام کو مضبوط اور ایم سی ڈی کو مالی خود کفیل بنانے کا لیا عہد

راجدھانی کے لوگوں کو بہتر سہولیات مہیا کرانا ترجیحات میں شامل

نئی دہلی، 22 جنوری(میرا وطن)
دہلی میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر سنجیو کھیروار مقرر کئے گئے ہیں ۔ جمعرات کوانہوں نے کمشنرکے طور پر چارج سنبھال لیا۔ وہ اے جی ایم یو ٹی کیڈر سے 1994 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس ) افسر ہیں۔ انہیں مختلف شعبوں میں انتظامی کام کا وسیع تجربہ ہے۔
چارج سنبھالنے پرمیونسپل کمشنر کھیروار نے اپنی اہم ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان میں شہر کے صفائی کے نظام کو مضبوط بنانا، ایم سی ڈی کو مالی طور پر خود کفیل بنانا، کاروبار کرنے میں آسانی کے قانون کے تحت اصلاحات، اور ہموار اور بہتر شہری خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے شفا فیت اور شہریوں کی خدمات کی تیز تر اور زیادہ جوابدہ فراہمی کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال پر خصوصی زور دیا۔
میونسپل کمشنر کھیروار کا طویل اور بھرپور انتظامی کیریئر ہے۔ وہ ماحولیات، محصولات اور دہلی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوںنے کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کی توجہ ایم سی ڈی میں ٹیکنالوجی پر مبنی طرز حکمرانی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید تیز کرنے پر مرکوز رہے گی، اس طر ح خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور شہری انتظامیہ کے مجموعی معیار کو بڑھانا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *