
نئی دہلی ،21جنوری (میرا وطن )
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ورکنگ صدر نتن نوین کو پیر کوپارٹی صدرکے طور بلا مقالہ منتخب کر لیا گیا تھا ۔اس کے بعد نو منتخب پارٹی صدر منگل کو بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں عہدہ سنبھال کر کام کاج شروع کردیا تھا ۔اس دوران نئے صدر نتن نوین کو پارٹی لیڈروں کے ذریعہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی نو منتخب صدر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مختلف شعبوں کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگیں کرنا شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی سلسلے کی ایک میٹنگ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ساتھ کی گئی جس میں قومی صدر کے ساتھ ریاستی صدور شامل ہوئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کے صدر نتن نوین نے بدھ کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صوبائی صدورکے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے حلف کے مطابق سماجی ترقی ، سماجی ہم آہنگی اور اقلیتی برادریوں کے ساتھ اعتماد کو مزید مضبوط کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی صدر نتن نوین کے ذریعہ سبھی ریاستی اقلیتی مو ر چہ کے صدور کے ساتھ کی گئی اس میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر قومی صدر سمیت تمام ریاستی صدور نے نو منتخب صدر نتن نوین کو مبارکباد پیش کی اور ان کی قیاد ت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک کی ترقی کے وزن کو کامیاب کرنے کے مشن میں اپنی شراکت داری کا اعادہ کیا ۔
No Comments: