Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یمنا کو دوبارہ صاف اور بہنے کےلئے مشن موڈ میں ٹھوس ایکشن پلان پر عمل درآمد کریں

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی سکریٹریٹ میں منعقد میٹنگ میں افسروں کو دی ہدایت

نئی دہلی، 21 جنوری(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یمنا کو دوبارہ صاف اور بہنے کے لیے مشن موڈ میں ٹھوس ایکشن پلان پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے دہلی سکریٹریٹ میں منعقد اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں افسروں کو یہ ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں جمنا کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا گیا جس میں سیور یج ٹریٹمنٹ، ڈرین کی صفائی اور غیر مجاز کالونیوں میں سیوریج لائنیں بچھانے کا کام شامل ہے۔
اس موقع پرریکھا گپتا نے کہا کہ یمنا صرف ایک دریا نہیں ہے بلکہ دہلی کی لائف لائن ہے۔ سرکار سا ئنسی منصوبہ بندی، ٹائم لائنز، اور پڑوسی ریاستوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے اسے صاف اور متحر ک حالت میں بحال کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ میٹنگ میںوزیر آبپاشی اور فلڈ کنٹرول پرویش صاحب سنگھ، دہلی جل بورڈ، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی )، دہلی میونسپل کارپوریشن ، دہلی آلو دگی کنٹرول کمیٹی، ڈی ڈی اے، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے 37 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) فی الحال 814 ملین گیلن یو میہ (ایم جی ڈی) کو ٹریٹ کرتے ہیں، جو موجودہ ضروریات کے لیے کافی ہے۔ تاہم، مستقبل کی ضرو ریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکار نے اس صلاحیت کو 1500 ایم جی ڈی تک بڑھانے کا ایک اہم ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرانی مشینری کی اپ گریڈنگ کے ذریعے دسمبر 2027 تک 56 ایم جی ڈی صلاحیت کا اضافہ کیا جائے گا اور 35 نئے چھوٹے ڈی سینٹرلائزڈ سیو ر یج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ڈی ایس ٹی پیز) کی تنصیب سے 170 ایم جی ڈی صلاحیت کا اضافہ کیا جائے گا۔
مزید برآں، نالیوں کے قریب نئے بڑے پلانٹس کی تنصیب کے ذریعے دسمبر 2028 تک 460 ایم جی ڈی صلاحیت کا اضافہ کیا جائے گا، جس سے دہلی کے سیوریج کے انتظام کو مکمل طور پر ہموار کیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *