
علی گڑھ واقع قبرستان میںبعد نماز عشاءبڑی تعداد میںسوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
نئی دہلی ،15جنوری (میرا وطن )
عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے ایم ایل اے اور دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئر مین امانت اللہ خان کی خو شد امن نسیم فاطمہ زوجہ ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر نور احمد خان کا جمعرات کو دن میں اپولواسپتال دہلی میں75 سا ل کی عمر میں انتقال ہو گیا۔وہ کچھ دنوں سے علیل چل رہی تھیں اور طبعیت خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی میت کو دہلی سے آبائی وطن علیگڑھ (اتر پرددیش ) لے جایا گیا ۔ مر حو مہ کی نماز جنازہ ایک مینار مسجدعلیگڑھ کے امام صاحب نے پڑھائی اورانہیں بعد نمازعشاءعلیگڑھ واقع قبر ستا ن میں سپر د خاک کردیا گیا۔تدفین میںدہلی اور این سی آر سمیت مسلم یونیورسٹی علی گڑھ اور شہر کے تمام طبقات کے افراد کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔
مرحومہ انتہائی خوش اخلاق، نیک کردار، انسان دوست اور صوم و صلوٰة اوراور عبادات کی پابند حساس خا تو ن تھیں۔ مرحومہ ملی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں ۔وہ خاص کر بچے اور بچیوں کے تعلیم پر زوردیتی تھیں ۔پسماندگان میں شوہر میجر ریٹائرڈ ڈاکٹر نور احمد خان کے علاوہ ایک بیٹااور دو بیٹی ہیں۔اللہ سبحانہ وتعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے، خانوادے کو صبر جمیل مرحمت فرمائے – آمین یا ر ب العالمین۔تدفین میںدہلی سے محمد خالد ،عبد الغفار خان ،ایڈووکیٹ حسن اقبال،عارز خان نمبر ود ار ،عبد القادر ،ذیشان خان ،نسیم سلمانی ،عمران چودھری،اجو راجپوت اورصبغت اللہ خان وغیرہ شامل ہو ئے۔مرحومہ کے انتقال پر بڑی تعداد میں سیاسی ،ملی اور سماجی شخصیات نے سوگوار خاندان اور امانت اللہ خان کوسوشل میڈیا پراور ٹیلی فون کرکے اظہار تعزیت کیا
No Comments: